اسلام میں جبر کا کوئی تصور نہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

لاہور:ملک بھر میں اقلیتوں اور عورتوں کے حقوق پر جمعۃ المبارک کے خطبات ، اسلام غیر مسلموں اور عورتوں کے حقوق کا محافظ ہے ، اسلام میں جبر کا کوئی تصور نہیں ہے ، اگر کسی کو جبرا مسلمان بنانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے سخت ترین سزا دینی چاہیے ، مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست اپنے گھروں میں بنانی ہو گی ، عشق اور غلامی مصطفی ۖ کا تقاضہ ہے کہ جھوٹ ، ملاوٹ ، رشوت اور انسانوں کے حقوق کی حق تلفی سے باز رہیں،لڑکے والے بہو سے جہیز نہ لیں، فوتگی پر میت کے اہل خانہ پر کھانے کا بوجھ نہ بنائیں، غیرمسلموں کے ساتھ حسن سلوک کریں، عشرہ سیرت رحمۃ للعالمین کے تحت ملک بھر میں ہزاروں اجتماعات ہو رہے ہیں، 12 ربیع الاول کو اسلام آباد میں عظیم ترین اجتماع ہو گا، یہ بات پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ،لاہور گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹائون میں چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،علامہ عبد الحق مجاہد ملتان، قاضی مطیع اللہ سعیدی گجرات،مولانا اسد اللہ فاروق لاہور، مولانا اسعد زکریاکراچی، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن ،فیصل آباد ، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی ساہیوال، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانا محمد اصغر کھوسہ ڈیرہ غازی خان، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان راوالپنڈی، مولانا ابو بکر صابری ،اسلام آباد، مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر، مولانا عبد المالک آصف ملتان، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عبد الحکیم اطہر،مولانا اسلام الدین ، قاری محمد اسلم قادری، قاری شمس الحق لاہور ، مولانا حسان احمد حسینی ڈسکہ ، مولانا محمد خورشیدنعمانی بہاولنگر ، مولانا فہیم الحسن فاروقی شیخوپورہ ، مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا عبد اللہ رشیدی قصور ، میاں راشد منیر سیالکوٹ، مولانا عاصم شاد ، مولانا عبد الوحید فاروقی ناروال، مولانا ابو بکر حمزہ چکوال، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا طیب گورمانی، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن فیصل آباد ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مولانا انیس الرحمن بلوچ گوجرہ، مولانا عبد الرشیدحافظ آباد ، مفتی محمد عمر فاروق خانیوال، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی لودھراںتلہ گنگ، مولانا عزیز اکبر قاسمی راجن پور، مولانا سعد اللہ شفیق رحیم یار خان ، مولانا حسین احمد درخواستی کراچی، مولانا یاسر علوی سمندری ، قاری عبدالرئوف ، مولانا مطلوب مہار بہاولنگر، حافظ محمد طلحہ فاروقی وہاڑی، مولانا زبیر کھٹانہ گوجرانوالہ، مولانا عقیل زبیری سرگودھا، قاری عزیز الرحمن لیہ، مولانا عاطف اقبال کمالیہ اور دیگر نے خطاب کیا۔لاہور گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹاون میں چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام غیر مسلموں اور عورتوں کے حقوق کا محافظ ہے ،اسلام میں جبر کا کوئی تصور نہیں ہے آقا علیہ الصلو السلام سے عشق کا تقاضہ ہے کہ جھوٹ ، ملاوٹ ، رشوت ، پڑوسیوں کے حقوق ، یتیموں کا خیال، غریبوں کا خیال اور انسانوں کے حقوق کی حق تلفی سے باز رہیں، بیٹیوں کے ماتھے پر بوسہ دینا سنت مصطفی ۖ ہے ، ہماری زندگی ، موت ، اٹھنا ، بیٹھناآقا علیہ الصلو السلام کے حکم کے تابع ہو ، بیٹی رحمت ہے زحمت نہیں،بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ جہیز کا رواج بند کریں ، لڑکے والے بہو سے جہیز نہ لیں، غیرمسلموں کے ساتھ حسن سلوک کریں۔انہوں نے کہا کہ عشرہ سیرت رحم للعالمین کے تحت ملک بھر میں ہزاروں اجتماعات ہو رہے ہیں، 12 ربیع الاول کو اسلام آباد میں عظیم ترین اجتماع ہو گاجس سے وزیراعظم خطاب کریں گے ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل اور اس کی حلیف جماعتیں جبرا مسلمان بنانے کے خلاف قانون سازی کے حق میں ہیں ، لیکن مسلمان ہونے پر پابندی لگانے کا اور اسلام قبول کرنے کو مشروط کرنا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے ،سیرت کانفرنس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام عورتوں کے حقوق کا محافظ ہے ، عورتوں کو وراثت میں حق نہ دینا اور تعلیم سے محروم رکھنا غیر شرعی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی ۖ کے نفاذ کا مطالبہ کرنے والوں کو اپنے گھروں سے آغاز کرنا ہو گا، پڑوسی اور یتیموں کے حقوق کا خیال رکھیں ، اپنے علاقے ، محلوں کو صاف رکھیں ، ناجائز قبضے نہ کریں ، رشوت نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ عورتوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ استخارہ کا حکم رسول اکرم ۖ نے دیا ہے ، سیاسی قائدین کو عقائد پر تنقید نہیں کرنی چاہیے ۔